پی ایس ایل 11؛ راولپنڈیز کا اسلام آباد کو 157 رنز کا ہدف
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور: پی ایس ایل 11 کے بارہویں میچ میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا بارہواں میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے، کامران غلام 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
: 156 to chase, will Islamabad United be the first recipient of the Twin-Cities Derby Golden Bail?#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvIU pic.twitter.com/SbY6T6vCO3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 4, 2026
علاوہ ازیں ڈیان فورسٹر نے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، عبداللہ فضل 23 اور ڈیرل مچل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد کی جانب سے سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور رچرڈ گلیسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ عماد وسیم کے حصے میں آئی۔۔
