ایران نے ایک دن میں دو امریکی طیارے مار گرائے، ناقابل تردید ثبوت بھی پیش

ایران نے ایک دن میں دو امریکی طیارے مار گرائے، ناقابل تردید ثبوت بھی پیش

رپورٹ کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ پائلٹ کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں

ایران نے ایک چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے صرف ایک دن کے اندر دو جدید امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 مار گرائے ہیں، جس کے بعد جنگ کے دوران تباہ کیے گئے امریکی طیاروں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حالیہ کارروائی میں ایک F-35 طیارے کو ایران کے وسطی علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی انتہائی کامیاب رہی اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے نے اس دعوے کے ساتھ مبینہ ملبے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ تباہ ہونے والے طیارے کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ پائلٹ کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ایرانی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوسرا امریکی طیارہ ہے جو مار گرایا گیا، تاہم اس حوالے سے کسی آزاد یا بین الاقوامی ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Related posts

آئی سی سی کا دو رکنی وفد بنگلہ دیش پہنچ گیا، بی سی بی سے متعلق امور کا جائزہ شروع

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، امریکا کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے پانچ سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے سال کے اختتام کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔