کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، 4 اسٹار کھلاڑی اچانک اسکواڈ سے باہر
کھلاڑیوں کو کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ریلیز بھی کر دیا ہے
کراچی کنگز کو اگلے میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، جہاں ٹیم کے چار اہم کھلاڑی عارضی طور پر اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو مختصر رخصت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا کو ریلیز کر دیا گیا ہے، جبکہ قومی کھلاڑی حسن علی اور اعظم خان بھی عارضی طور پر اسکواڈ سے الگ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیوڈ وارنر 8 اپریل تک اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے، جبکہ ایڈم زیمپا بھی چند روز کی چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔
حسن علی اپنے گھر میں ایک ذاتی تقریب کے باعث ٹیم سے دور ہیں اور 7 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے، جبکہ اعظم خان 5 اپریل کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایڈم زیمپا 7 اپریل اور ڈیوڈ وارنر 9 اپریل کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ تمام کھلاڑی پشاور زلمی کے خلاف 9 اپریل کو کراچی میں ہونے والے اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی یہ عارضی رخصت ٹیم شیڈول کے مطابق دی گئی ہے، تاہم مداحوں میں اس خبر کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
