پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی کی خدمات وفاق کے سپرد

پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی کی خدمات وفاق کے سپرد

خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات دیکھ رہے تھے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات دیکھ رہے تھے تاہم گریڈ انیس کے بیورو کریٹ کو اب سی ڈی اے میں ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام اسٹیک ہولڈر کو بھرپور تعاون پر شکریہ کا خط بھی لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو خرم نیازی کو پی سی بی میں دو سال مکمل ہوئے تھے۔

Related posts

ہمدان بن محمد نے صنعت کی ترقی کے اگلے مرحلے کی تشکیل کے لیے دبئی گیمنگ ریٹریٹ میں شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل نے مسافروں سے بدتمیزی پر AED 5,000 تک کے جرمانے متعارف کرائے

متحدہ عرب امارات نے سوڈان کے العبید میں شہریوں کے لیے 30 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد مختص کی ہے۔