مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، آج 68 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، آج 68 پروازیں منسوخ

پاکستان کے بین الاقوامی سات ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 68 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کے بین الاقوامی سات ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 68 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئربلو، ایر عربیہ، کویت ایران ایئر، عراقی ایئر اور قطر ایمریٹس سمیت دیگر ایئرلائنز کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، کویت، جدہ، ریاض، ادیس ابابا، دوحہ، بحرین، دبئی، ریاض کی دو طرفہ 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی کی پانچ پروازیں اور جدہ، بحرین، ریاض، مسقط، تہران کی 28 دو طرفہ پروازیں نہیں اڑ سکیں گی۔  لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کے لیے دو طرفہ 8 پروازیں منسوخ، سیکٹرز میں دوحہ، نجف، دبئی، شارجہ شامل ہیں۔

پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کی دو طرفہ 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ملتان ایئرپورٹ سے صرف دو پروازیں، ملتان-دبئی متاثر ہوئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، پاکستان سے گزشتہ 31 دنوں کے دوران مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 2474 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے مسافروں اور کاروباری سفر دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

Related posts

افغان طالبان رجیم کی بدترین صورتحال، افغان عوام کی پاکستان سے مدد کی درخواست

ایران پر جنگ کا سب سے بڑا حملہ کب ہو گا؟ ٹرمپ نے بتا دیا

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے بھارت کا نیا فالس فلیگ کھیل بے نقاب