ملکی معیشت کے لیے تیل کی قیمت مزید بڑھ گئی

ملکی معیشت کے لیے تیل کی قیمت مزید بڑھ گئی

برطانوی برینٹ 2.47 فیصد اضافے سے 115 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا

کراچی: ملکی معیشت کے لیے تیل کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے، امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مزید حملے خام تیل 115 ڈالرز تک پہنچ گیا۔

برطانوی برینٹ 2.47 فیصد اضافے سے 115 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 1.49 فیصد بڑھ کر 101 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے امریکی ڈالر مضبوط ہو رہا ہے، امریکی ڈالر کی مضبوطی سے سونے اور چاندی کی قیمتیں گر رہی ہیں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ افراطِ زر کو شدت سے بڑھا سکتا ہے۔

تاہم پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

Related posts

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی