عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ایران کے جواب پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایران کے جواب پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 1.9 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی فی بیرل قیمت 92.1 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 103.9 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بجلی گھروں پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، ایران کی جانب سے جنگ بندی کیلئے امریکی شرائط کو نہ ماننے پر تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

Related posts

بیٹی کی پہلی تصاویر شیئر؛ اقرا عزیز نے مداحوں کی دلی خواہش پوری کردی

پاکستان نے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں بھی جنوبی کوریا کو شکست دے دی، سیریز میں برتری حاصل

لوک گلوکار محمد باسط نعیمی پاکستانی کلاسیکی موسیقی کے ورثے کے فروغ کے لیے سرگرم