پی ایس ایل ٹیموں کے کپتانوں کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس، جیت کا عزم
پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ میں نئی صلاحیتوں کو ابھارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں شامل ٹیموں کے کپتانوں نے پی ایس ایل کے باقاعدہ آغاز سے قبل پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کی ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں اچھی تیاری کی گئی ہے اور ہدف صرف بہترین کرکٹ کھیل کر ٹائٹل کی حفاظت ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹیم کے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے امتزاج پر زور دیا اور کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ میں نئی صلاحیتوں کو ابھارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل11 میں شائقین کے لیے نئے براڈکاسٹ فیچرز متعارف
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچھلے سیزن میں باؤلنگ میں کمی محسوس ہوئی تھی لیکن اس بار مضبوط لائن اپ ہے اور ہدف شائقین کو متاثر کرنے والی کرکٹ کھیلنا ہے، راولپنڈی پنڈیز نے لیگ کی کامیابی اور کھلاڑیوں کے لیے مواقع پر بات کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ کے لیے مثبت نتائج لائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے مضبوط تیاری اور ٹیم کے مستقل مزاج کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کے تجربے اور نئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتماد ظاہر کیا۔
حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس نے کہا کہ لیگ میں دباؤ ہمیشہ ہوتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو اپنا فطری کھیل پیش کرنے کی آزادی ہوگی۔ ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے پاکستان میں ٹیلنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ نئی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ یہ ایک نیا باب ہے۔
