آسٹریلیا نے ایرانی وزیٹر ویزہ ہولڈرز پر عارضی پابندی عائد کر دی

آسٹریلیا نے ایرانی وزیٹر ویزہ ہولڈرز پر عارضی پابندی عائد کر دی

پہلے سے آسٹریلیا میں مقیم ایرانی شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، آسٹریلوی حکام

آسٹریلیا کی جانب سے ایرانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر عارضی طور پر آسٹریلیا کا سفرکرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب عارضی طور پر آسٹریلیا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ پابندی چھ ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں فنگس سے 2 افراد ہلاک؛ کیا یہ بیماری بھی جان لیوا ہوسکتی ہے؟

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امیگریشن سسٹم کی ساکھ اور شفافیت کو برقرار رکھنا ہے اور یہ ویزا سسٹم کے نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ پہلے سے آسٹریلیا میں مقیم ایرانی شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے اور انہیں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Related posts

امریکا کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد خطے کے دیگر ممالک میں ہائی الرٹ

پاکستان آسٹریلیا سیریز 2026، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 3500 اہلکار تعینات

حج 2026 کے مناسک جاری، حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کی رمی کر رہے ہیں