خامنہ ای کو شہید کرنے کیلے اسرائیل نے قائل کیا، ایران کی باتیں قابل بھروسہ ہیں، سابق سربراہان سی آئی اے

خامنہ ای کو شہید کرنے کیلے اسرائیل نے قائل کیا، ایران کی باتیں قابل بھروسہ ہیں، سابق سربراہان سی آئی اے

صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں، سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن

سی آئی اے کے سابق سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل نے امریکی صدر کو قائل کیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیون پینیٹا نے کہا کہ اسرائیل نےٹرمپ کوآیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا اور ٹرمپ کویقین دلایا کہ کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہوجائےگا۔

لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔

صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں، سابق سربراہ سی آئی اے

سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔

جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

جان برینن کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

Related posts

امریکا کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد خطے کے دیگر ممالک میں ہائی الرٹ

پاکستان آسٹریلیا سیریز 2026، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 3500 اہلکار تعینات

حج 2026 کے مناسک جاری، حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کی رمی کر رہے ہیں