حکومت کا انڈسٹریل صارفین کی سہولت کیلئے بجلی کے مؤثر استعمال کیلئے اہم قدم

حکومت کا انڈسٹریل صارفین کی سہولت کیلئے بجلی کے مؤثر استعمال کیلئے اہم قدم

صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا

حکومت نے انڈسٹریل صارفین کی سہولت کیلئے بجلی کے مؤثر استعمال کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے، تاہم پاور ڈویژن کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز (ToU) کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا، فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پر مقرر ہوں گے جبکہ صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ پیک ڈیمانڈ کم ہونے سے بجلی نظام پر دباؤ کم ہونے کا امکان ہے جبکہ سستی بجلی سے صنعتی پیداوار اور مسابقت بڑھنے کی توقع ہے۔

پاور ڈویژن نے مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا اور بتایا کہ صنعتی صارفین اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ ملٹی ٹیرف ٹی او یو پر پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس 26 مارچ کو ہوگی، پاور سیکٹر اصلاحات سے طویل مدتی معاشی ترقی میں مدد متوقع ہے، نیا ٹیرف نظام توانائی بچت کے فروغ میں مددگار ہوگا۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی