صاحبزادہ فرحان اور ارون دتی ریڈی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

صاحبزادہ فرحان اور ارون دتی ریڈی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا

پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ بھارت کی فاسٹ بولر ارون دتی ریڈی ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوئی ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔ وہ اس ایونٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بنے، اور 7 میچز میں مجموعی طور پر 383 رنز بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسری جانب، ارون دتی ریڈی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بہترین بولنگ کی اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کا فیصلہ شائقین اور کرکٹ ماہرین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ یہ اعزاز دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور کھیل کے جذبے کا اعتراف ہے۔

Related posts

اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کر گئے

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ دے دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر اور امریکی سینیٹر جونی ارنسٹ نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔