غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کی پاکستان آمد کا آغاز

پی ایس ایل 11: غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کی پاکستان آمد کا آغاز

ملتان سلطانز اسکواڈ کے لیے تبریز شمسی، اسٹیو اسمتھ، جوش فلپ، لاکلن شا اور پیٹر سڈل لاہور پہنچ گئے

لاہور میں پی ایس ایل 11 کے سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں متعدد مشہور کھلاڑیوں نے اپنے متعلقہ اسکواڈز جوائن کر لیے۔

ملتان سلطانز اسکواڈ کے لیے تبریز شمسی، اسٹیو اسمتھ، جوش فلپ، لاکلن شا اور پیٹر سڈل لاہور پہنچ گئے اور اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے

اس کے علاوہ کوچز ٹم پین، برینڈن ولسن اور مائیک اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے اور ملتان سلطانز کے کیمپ میں شامل ہو گئے، جہاں ٹیم کی تربیت اور تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔

Related posts

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا

فٹبال کی تین بڑی تنظیموں کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ