عید پر بابراعظم نے شیر خورمہ بنا کر مداحوں کو حیران کردیا
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر نے اپنی کوکنگ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے کچن کا رخ کیا اور روایتی میٹھا شیر خورمہ تیار کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر نے اپنی کوکنگ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ عید کے لیے سویاں بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے مختصر انداز میں لکھا کہ میٹھی عید سگنیچر۔
بابر اعظم کی جانب سے تیار کیا گیا روایتی شیر خورمہ مداحوں کو خوب پسند آیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے نہ صرف اسے سراہا بلکہ بابر اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔
