یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ، ٹیزر جاری
خصوصی نغمے کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لیے ہوئے ہیں
یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ “میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد ” کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے۔
خصوصی نغمے کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لیے ہوئے ہیں۔ نغمہ “میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد ” اس عید کو صرف خوشی کا نہیں بلکہ فخر اور وابستگی کا جشن بنادیتا ہے۔
یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بینان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ “میری مٹی میری جان” ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے۔
حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ “میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد” جلد ریلیز ہوگا۔
