ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 19 اگست کو ہو گا

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 19 اگست کو ہو گا

پاک بھارت ٹاکرا 19 اگست بروز بدھ کو ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا

 انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو 15 اگست سے 30 اگست تک جاری رہیں گے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 اگست بروز ہفتہ انگلینڈ کے خلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، ایمسٹل وین، نیدرلینڈ میں کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کا دوسرا میچ 17 اگست بروز پیر ویلز کے خلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ توجہ کا حامل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 اگست بروز بدھ کو ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ بھی ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، ایمسٹل وین میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل سستا؛ 27 فروری کے بعد پہلی بار کم ترین سطح ریکارڈ

فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہلاکتیں 50 کے قریب پہنچ گئیں

فیفا ورلڈ کپ، میزبان وینیوز کے قریب 300 سے زائد ڈرونز ضبط، فضائی نگرانی میں سختی