عید پر چاہت فتح علی خان کے ذومعنی گانے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

عید پر چاہت فتح علی خان کے ذومعنی گانے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

ٹریلر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا

عید الفطر کے موقع پر متنازع اندازِ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا جاری کر دیا، جو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

گانے کا پرومو چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

گانے کے بول حسبِ روایت ذومعنی الفاظ پر مبنی ہیں، جنہوں نے ایک بار پھر عوام میں بحث چھیڑ دی۔

ٹریلر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ جہاں کچھ افراد نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بڑی تعداد میں صارفین نے مزاحیہ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

Related posts

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

معروف شاعر سیف الدین سیف کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے

امریکی حملوں کے بعد ایران کا خطے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ