پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ

آئی سی ٹی سیکٹر نے 2.55 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، جو کل برآمدات کا 86 فیصد ہے

پاکستان کی آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی تا فروری میں آئی سی ٹی برآمدات 2.97 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ رقم 2.48 ارب ڈالر تھی۔

فروری 2026 میں آئی سی ٹی برآمدات 365 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جس سے سالانہ بنیاد پر 19.3 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم آئی ٹی کی گریجویشن تقریب میں آزاد فلسطین کے نعرے،غزہ میں نسل کشی کی مذمت

آئی سی ٹی سیکٹر نے 2.55 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، جو کل برآمدات کا 86 فیصد ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق آئی سی ٹی پاکستان کا سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والا سروسز سیکٹر رہا، اور برآمدات میں یہ اضافہ معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کا اختتام

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 101 پروازیں منسوخ