شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی صحت اور فٹنس سے متعلق اہم باتیں شیئر کردی ہیں۔
حاجرہ یامین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر بات کی۔
اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ دو گھنٹے ورک آؤٹ کرتی ہیں، وٹامنز لیتی ہیں اور اپنی ڈائٹ کا خاص خیال رکھتی ہیں۔
حاجرہ یامین نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو نوازتا ہے اور زندگی آسان ہوتی ہے تو خود بخود اچھا لگنے لگتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے تھیٹر کے تجربات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ شروع میں وہ تھیٹر میں نوکری کرتی تھیں اور کچھ پیسے وائس اوور کے ذریعے کماتی تھیں۔ انہیں ٹریکنگ اور ہائیکنگ کا شوق ہے اور ایک مرتبہ شوگران میں نائٹ ٹریکنگ کے دوران رات دو بجے ایسی چیزیں محسوس ہوئیں جو خوفناک لگ رہی تھیں، لیکن روشنی ڈالنے پر کچھ نہیں دکھائی دیتا تھا۔
حاجرہ یامین نے کہا کہ وہ تھیٹر کے پروڈیوسرز سے درخواست کریں گی کہ اصل اوریجنل کہانیاں لکھی جائیں اور جو بچے تھیٹر میں کام کرنا چاہتے ہیں انہیں مالی مدد دی جائے۔
