پی ٹی اے رواں ہفتے ٹیلی کام کمپنیوں کو 5G لائسنس جاری کرے گا

پی ٹی اے رواں ہفتے ٹیلی کام کمپنیوں کو 5G لائسنس جاری کرے گا

تینوں کمپنیوں کے ساتھ لائسنس سائن کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی

پی ٹی اے کی جانب سے بولی میں کامیاب ہونے والی تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو رواں ہفتے 5G لائسنس ایک ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ بولی میں کامیاب ہونے والی تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو رواں ہفتے 5G لائسنس ایک ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لائسنس جاری کرنے کے لیے کمپنیوں کو بینک گارنٹی جمع کروانا ضروری ہے۔ ہر کمپنی 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کر کے لائسنس کی شرائط پر پورا اترے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف

ایک کمپنی نے پہلے ہی بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے جبکہ باقی دو کمپنیوں کی گارنٹی ایک یا دو روز میں جمع ہو جائے گی۔

پی ٹی اے تینوں کمپنیوں کے ساتھ لائسنس سائن کرنے کی تقریب بھی منعقد کرے گا جس کا امکان ہے کہ یہ اسلام آباد میں رواں ہفتے ہو۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے حال ہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کیا تھا، جس کے بعد یہ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔