بنگلادیش کے خلاف فیصلہ کن میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں،دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو

بنگلادیش کے خلاف فیصلہ کن میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں،دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو

غازی غوری اور سعد مسعود آج بنگلا دیش کے خلاف اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے

پاکستان اور بنگلا دیش قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دو نئے کھلاڑی اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو بھی کرنے جارہے ہیں، غازی غوری اور سعد مسعود آج بنگلا دیش کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل کر اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔

ڈیبیو کے موقع پر حارث رؤف نے سعد مسعود کو جبکہ محمد رضوان نے غازی غوری کو ڈیبیو کیپ پیش کی۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو سیریز کے تیسرے میچ میں موقع دے کر بینچ اسٹرینتھ کو آزمایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

ٹیم میں دیگر تبدیلیوں کے تحت ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حسین طلعت انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے اور شمیل حسین کو بھی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر کو بھی بینچ پر بٹھایا گیا ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیش نے گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان صرف 114 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش نے ہدف آسانی سے حاصل کرلیا تھا، جبکہ دوسرے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے 274 رنز بنائے اور بنگلا دیش کو بھی 114 رنز پر آؤٹ کر کے مقابلہ جیت لیا تھا۔

پاکستان ٹیم:

صاحبزادہ فرحان، ماز صداقت، غازی غوری، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، حارث رؤف۔

بنگلا دیش ٹیم:

سیف حسن، تنزید حسن، توحید ہردوئے، نجم الحسن شانتو، لٹن داس (وکٹ کیپر)، عفیف حسین، مہدی حسن مرزا (کپتان)، رشاد حسین، تسکین احمد، نہید رانا، مصطفیٰ زرحمان۔

Related posts

رواں سال عید الفطر کے موقع پر کون کون سے فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں؟

فجیرہ بندرگاہ اور شاہ گیس فیلڈ پر حملے، یو اے ای کی توانائی سپلائی شدید متاثر

اسرائیل کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ