اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد رجب بٹ کا نیا بیان وائرل؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد رجب بٹ کا نیا بیان وائرل؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ شادی سے متعلق سوالات اور تنازعات میں سب سے بڑی غلطی میری تھی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والے تنازع پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی شرعی اور قانونی حقوق استعمال کر کے صورتحال کو حل کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ شادی سے متعلق سوالات اور تنازعات میں سب سے بڑی غلطی ان کی تھی، کیونکہ انہوں نے ایک ہی موقع پر سوشل میڈیا پر جواب دے دیا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی، شاید یہ معاملہ لیگل اور شرعی طریقے سے حل کرنا چاہیے تھا۔

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی کہانیوں اور تبصروں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی فیملی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے جو بھی منفی تبصرے یا تنقید ہو رہی ہے، اس سے وہ پریشان نہیں، کیونکہ انہیں اللہ کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ کسی بھی ذاتی یا شادی سے متعلق بیان کا سلسلہ سوشل میڈیا پر نہیں ہوگا، اپنی شرعی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کر کے شادی کے تنازع کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

واضح ہے کہ رجب بٹ نے گزشتہ روز اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجا تھا، جس پر ایمان رجب نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کا اعلان، بھارت سب سے آگے

محسن نقوی کی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کو ملازمتین دینے کا اعلان

یہ عام سی عادت میٹابولزم کو تیز کرسکتی ہے