شمالی کوریا کی امریکااوراسرائیل کےایران پرحملوں کی مذمت

شمالی کوریا کی امریکااوراسرائیل کےایران پرحملوں کی مذمت

شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں

 شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی کو تباہ اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس طرح کے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے، انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اکیلا نہیں ہے ، شمالی کوریا نے بھی اپنی سمت طے کرلی

شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کر دیا، صدر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔

Related posts

اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی

ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کا حق رکھتے ہیں، سعودی عرب

معاذ صداقت اپنے کیریئر کا پہلا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گے