اقوام متحدہ میں افغان مندوب نے طالبان رجیم کی دہشتگردانہ پالیسیوں کو بےنقاب کردیا

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نے طالبان رجیم کی دہشتگردانہ پالیسیوں کو بےنقاب کردیا

افغانستان کے قائم مقام مندوب نے افغان طالبان رجیم کی ناکامیوں کی قلعی کھول دی

دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والی افغان طالبان رجیم  نے ملک کو سماجی اور معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کے قائم مقام مندوب نصیراحمد فائق نے افغان طالبان رجیم کی ناکامیوں کی قلعی کھول دی اور کہا کہ طالبان نے عالمی دہشتگرد گروپوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جو کہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ طالبان کی سخت گیر پالیسیوں اور دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ نے خطے اور دنیا کیلئے خطرناک حالات پیدا کردیے، طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے تقریباً پانچ سال بعد بھی ان کی پالیسیوں میں کوئی بامعنی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

نصیر احمد فائق نے مزید کہا کہ افغانستان آج بھی طالبان کےجبر اور دھمکیوں کے باعث شدید سماجی، انسانی، اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کا شکار ہے، خواتین اور لڑکیوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے منظم طور پر محروم رکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا حالیہ بیان افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی جیت ہے، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کر کے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کی سلامتی کو بھی شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔

افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں اور عالمی تنہائی کی وجہ سے افغانستان کا سیاسی اور اقتصادی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔

Related posts

ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کا حق رکھتے ہیں، سعودی عرب

معاذ صداقت اپنے کیریئر کا پہلا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گے

شمالی کوریا کی امریکااوراسرائیل کےایران پرحملوں کی مذمت