ایران کے آپریشن وعدہ صادق کی 37ویں لہر شروع، طاقتور میزائلوں سے حملوں کا آغاز کردیا
پاسداران انقلاب نے اسرائیلی علاقے بیئریعقوب پرخیبرشکن اورایک ٹن وارہیڈکےساتھ القدرمیزائلوں سےحملہ کیاہے
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکی اہداف کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی 37 ویں لہر شروع کردی گئی ہے، اور دشمن کی تنصیبات پرخیبرشکن اورالقدر میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے 21ویں شب کےموقع پر’’یاامیرالمومنین‘‘کےنام سے امریکا اور صہیونی حکومت کی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔حملے سے قبل جنگجوؤں نےقرآن کی تلاوت اورخصوصی دعائیں بھی مانگیں۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 37 ویں لہر کے تحت 3 گھنٹے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے، حملوں میں عراق کے شہر اربیل ، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹراور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں خوفناک کالی بارش کا خطرہ، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت، الرٹ جاری
آئی آر جی سی کے مطابق جنوبی تل ابیب میں واقع سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو دوسری بار نشانہ بنایا گیا جبکہ مقبوضہ بندرگاہ حیفہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر میزائل استعمال کئے گئے، ان میزائلوں میں متعدد وارہیڈز نصب تھے جبکہ قدر میزائل کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن بتایا گیا ہے۔
آئی آر جی سی کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 گزشتہ ماہ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کیں۔
قبل ازیں پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی36ویں لہر یاعلی ابن ابی طالب کےنام سے آغاز کی تھی۔ جس میں میزائل و ڈرون سے اسرائیل اورامریکی فوج کےٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔
پاسداران انقلاب نے بتایا کہ دشمن کوقدر، عماد، خیبرشکن میزائلوں، تباہ کن ڈرونزسے نشانہ بنایا گیاہے،جبکہ 36ویں لہر’’یاعلی ابن ابی طالب‘‘کی ویڈیوجاری کردی گئی ہیں۔