ایران کا اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا بھائی ہلاک

ایران کا اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا بھائی ہلاک

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کی حالت نازک ہے اور اس کا بچنا بھی مشکل دکھائی دیتا ہے

ایران نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں نیتن یاہو کے بھائی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

امریکی تجزیہ کار اسکاٹ رٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر کیے گئے میزائل حملے میں نیتن یاہو کا بھائی ہلاک ہوگیا ہے۔

ان کے مطابق اسی دوران اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے گھر پر بھی میزائل حملہ ہوا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ کے اثرات، پاکستان کے مغربی حصوں میں فضائی آلودگی کا خدشہ

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کی حالت نازک ہے اور اس کا بچنا بھی مشکل دکھائی دیتا ہے۔

اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی فوجی اور سیکیورٹی کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ کر سکتے ہیں اور دونوں جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کا خدشہ ہے۔

Related posts

کیا آپ کی بھی نیند پوری نہیں ہوتی؟ رمضان میں یہ طریقہ ضرور آزمائیں

ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب، ٹرمپ، جنگ خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے، پاسداران

افغانستان اور سری لنکا کی کرکٹ سیریز مؤخر