پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ کے نئے دور کی تیاری، 5G  اسپیکٹرم نیلامی کی تاریخ مقرر

پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ کے نئے دور کی تیاری، 5G  اسپیکٹرم نیلامی کی تاریخ مقرر

یہ اقدام ڈیجیٹل ترقی کی جانب بڑا قدم ہے اور اس سے ملک میں 5G ٹیکنالوجی کی راہ ہموار ہوگی

پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے نئے دور کے آغاز کے لیے 5G  اسپیکٹرم کی نیلامی کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے مطابق اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو کی جائے گی، جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام ڈیجیٹل ترقی کی جانب بڑا قدم ہے اور اس سے ملک میں 5G ٹیکنالوجی کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیں: فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے حتمی انفارمیشن میمورنڈم جاری کر دیا گیا

ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں سروس دستیاب ہونے کی توقع ہے، جن میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صرف 5G ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں موجودہ 4G سروسز کے معیار میں بھی بہتری آئے گی، جس سے صارفین کو بہتر کنیکٹیویٹی اور تیز رفتار انٹرنیٹ سہولیات میسر ہوں گی۔

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔