ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر راؤنڈ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تاہم پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فائنل میچ میں انگلینڈ کی جانب سے سیموئیل نے دو گول اسکور کیے جبکہ ہینری اور فوکس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے مضبوط دفاع کے سامنے صرف ایک گول ہی کر سکی۔
مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی، صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد
ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ یکم مارچ سے 7 مارچ تک کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا۔
فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے کہ اس نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
