ڈیزل مہنگا، پاکستان ریلویز نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کر دیا

ڈیزل مہنگا، پاکستان ریلویز نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کر دیا

اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ پاکستان ریلویز کا بڑا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں پر لاگو ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا جبکہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر نئے کرایوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔

Related posts

دبئی کی روح ایک بار پھر چمک اٹھی: تالابٹ سوار نے دل دہلا دینے والے وائرل لمحے میں پھنسی ہوئی بلی کو بچایا

کم جونگ اُن کی بیٹی کے لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی، کیا وہ اگلی رہنما بننے کی تیاری کررہی ہیں؟

‘دبئی شہر نہیں ہے، دبئی ایک آئیڈیا ہے’: کاروباری شرد اگروال 1989 میں آنے کے بعد کبھی کیوں نہیں چھوڑے