نائن الیون کے بعد امریکا کی عالمی جنگیں، تین بڑی لڑائیاں اور دس ممالک نشانہ بنے
امریکا نے افغانستان، عراق، شام، یمن، پاکستان، صومالیہ، لیبیا، نائجیریا، وینزویلا اور ایران میں فضائی اور زمینی حملے کیے
نائن الیون حملوں کے بعد امریکا نے دنیا کے مختلف خطوں میں تین بڑی جنگیں لڑیں اور متعدد ممالک میں فوجی کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق امریکا نے افغانستان، عراق، شام، یمن، پاکستان، صومالیہ، لیبیا، نائجیریا، وینزویلا اور ایران میں فضائی اور زمینی حملے کیے۔
امریکا کی جانب سے سب سے پہلے اکتوبر 2001 میں افغانستان میں جنگ شروع کی گئی جو تقریباً 20 سال جاری رہی، اس جنگ میں تقریباً 2 لاکھ 43 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: نائن الیون — دنیا کی تاریخ بدل دینے والی تاریخ
مارچ 2003 میں امریکا نے عراق پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد مارے گئے،2014 سے 2021 کے دوران شام میں امریکی حملوں میں تقریباً 2 لاکھ 69 ہزار جبکہ یمن میں 2002 سے 2021 تک ایک لاکھ 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے ان طویل جنگوں پر تقریباً 5.8 ٹریلین ڈالر خرچ کیے، جبکہ سابق فوجیوں کی دیکھ بھال اور دیگر اخراجات شامل کیے جائیں تو یہ رقم 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
مختلف امریکی صدور کے ادوار میں جاری ان فوجی کارروائیوں نے عالمی سیاست اور خطے کے امن پر گہرے اثرات مرتب کیے۔