رجب بٹ اور ایمان کے گھریلو معاملات سنگین؛ بھائی عون کا بیان وائرل
رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوگیا
پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں اپنی نجی زندگی اور ازدواجی مسائل کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں کے درمیان بھی کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔
حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے تھے اور ایمان سے اہم گفتگو کی۔
عون شیخ نے بتایا کہ رجب بٹ کے ماموں نے ایمان سے صاف الفاظ میں کہا کہ رجب بٹ کا رویہ ایسا ہی رہے گا اور وہ تبدیل نہیں ہوں گے، اس لیے اب فیصلہ ایمان کو خود کرنا ہوگا کہ وہ اس رشتے کو جاری رکھنا چاہتی ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہوں لیکن اگر میرے بہنوئی میری بہن کے ساتھ ناانصافی کریں گے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کریں گے یا حقائق کو مسخ کریں گے تو پھر یہ صورتحال قابلِ برداشت نہیں ہوگی۔
