ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو 170 رنز کا ہدف
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولکتہ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ مارکو یانسن 55 رنز بنا کر نمایاں رہے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر نمایاں بیٹرز میں ڈیوالڈ بریوس 34 اور ٹرسٹن اسٹبز 29 رنز کے ساتھ شامل تھے جب کہ ایڈن مارکرم 18، کوئنٹن ڈی کوک 10 اور ڈیوڈ ملر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اور حریف بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور بنانے سے روکے رکھا۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل ممبئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
