نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان

23 میچز پر مشتمل ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور ریجنل ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق 23 میچز پر مشتمل ایونٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں، جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق گروپ اسٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں روزانہ پہلے میچ کا آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر جبکہ دوسرے میچ کا آغاز رات 9 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔