اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 افراد جاں بحق، 335 زخمی: لبنانی وزارتِ صحت
اسرائیلی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 افراد شہید جبکہ 335 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنانی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں 31 افراد جاں بحق، لبنانی وزیراعظم کی عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل
وزارت کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملے جنوبی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر کیے گئے۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے جبکہ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔
