ایران کی اعلیٰ قیادت مکمل طور پر صحت مند ہے، مقامی میڈیا کا دعویٰ

ایران کی اعلیٰ قیادت مکمل طور پر صحت مند ہے، مقامی میڈیا کا دعویٰ

حالیہ حملوں میں اعلیٰ قیادت کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں زیر گردش تھیں۔

ایران کی اعلیٰ سیاسی، عدالتی اور عسکری قیادت کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے درمیان تہران ٹائمز نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تمام اہم شخصیات مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

ایرانی میڈیا آؤٹ لیٹ ’’تہران ٹائمز‘‘ کے مطابق ملک کے رہنما، صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر، چیف جسٹس، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور آرمی کے کمانڈر اِن چیف سب خیریت سے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ حملوں میں اعلیٰ قیادت کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں زیر گردش تھیں جس کے بعد تہران ٹائمز نے واضح کیا کہ تمام اعلیٰ عہدیداران مکمل صحت میں ہیں اور کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں۔

Related posts

عراقی نائب وزیر تیل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے، 40 جائیدادیں، کروڑوں ڈالر اور بھاری ہتھیار برآمد، ویڈیو دیکھیں

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری آخری مرحلے میں، 10 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی موجاں، پی ایچ ایف نے کروڑوں روپے کے انعامات اور الاؤنسز ادا کر دیے