ایران نے بحرین میں امریکی نیوی کو نشانہ بنایا، بحرین نے تصدیق کردی

ایران نے بحرین میں امریکی نیوی کو نشانہ بنایا، بحرین نے تصدیق کردی

ایران کی جانب سے قطر، کویت، ابوظہبی سمیت خطے کے دیگر ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے

ایران نے بحرین میں امریکی نیوی کو نشانہ بنایا ہے، بحرین نے اپنی سرزمین پر ایرانی حملوں کی تصدیق کردی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے تمام اڈے اور مفادات ہماری پہنچ میں ہیں، ایران کی جانب سے قطر، کویت، ابوظہبی سمیت خطے کے دیگر ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بحرینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین کی زمینی حدود میں ایران نے میزائل حملے کیے ہیں، جبکہ ابوظہبی کی فضاؤں میں میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی نیوی کی ففتھ فلیٹ کو نشانہ بنایا گیا، اور امریکی نیوی کے اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، کویت میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں تمام اسرائیلی اور امریکی اہداف ہمارا ہدف ہیں، امریکا کے تمام اڈے اور مفادات ہماری پہنچ میں ہیں۔

Related posts

یو اے ای نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنادیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ سری لنکا کی بیٹنگ جاری، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر