معروف مذہبی اسکالر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بابر اعظم کی خراب کی وجہ کالا جادو ہے۔
ایک معروف مذہبی اسکالر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی خراب کارکردگی سے متعلق غیر معمولی دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آگیا ہے۔
مذہبی اسکالر نے کہا کہ ’’بابر اعظم کی فارم میں مسلسل گراوٹ کی وجہ مبینہ طور پر جادوئی اثرات ہوسکتے ہیں‘‘۔
Pakistan’s cricket analysts at work.
This damn kala jadoo has been done to my golf as well! 😡 pic.twitter.com/nYtcKX8hOu— Haroun Rashid (@HarounRashid2) February 26, 2026
انہوں نے مزیدکہا کہ بابر اعظم کو نظر بد بھی ہے جوکہ پرانی ہے جس کا توڑ ہونا ضروری ہے اور توڑ کے بعد عوام کو بھی پتا چل جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کے دوران بابر اعظم اپنی روایتی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
سری لنکا اور بھارت میں جاری ایونٹ کے دوران انہوں نے پانچ اننگز میں صرف 91 رنز بنائے جب کہ ان کی اوسط 22.75 رہی جو ان کے معیار کے لحاظ سے خاصی کم سمجھی جارہی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ مرحلے میں 24 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز پر بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ناقدین کے مطابق ان کی سست رفتار بیٹنگ ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانے میں رکاوٹ بنی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی کارکردگی کے پیش نظر بابر اعظم کو بیٹنگ ترتیب میں چوتھے نمبر پر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اوورز میں مطلوبہ رفتار سے رنز نہ بنانا ٹیم کی حکمت عملی کے مطابق نہیں تھا۔
بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی صرف عالمی کپ تک محدود نہیں رہی بلکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں بھی وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 11 میچز میں صرف 202 رنز بنائے۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ وہ 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور عالمی درجہ بندی میں بھی ان کی پوزیشن نیچے آگئی ہے۔
دوسری جانب بعض سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اپنی فارم بہتر بنانے کے لیے کھیل کے انداز میں تبدیلی لانا ہوگی جب کہ شائقین کو امید ہے کہ وہ جلد اپنی پرانی فارم حاصل کرلیں گے۔