آج سونے کی قیمت مستحکم، چاندی میں معمولی اضافہ ریکارڈ

آج سونے کی قیمت مستحکم، چاندی میں معمولی اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 5178ڈالر پر مستحکم رہا، تاہم چاندی کی فی اونس قیمت 89.90 ڈالر پر پہنچ گئی

سونے اور چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم گزشتہ روز سونا معمولی کمی کے بعد آج مستحکم رہا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا بغیر کسی کمی بیشی کے فی تولہ 5 لاکھ40 ہزار 562 روپے پرمستحکم رہا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار444 روپے پر برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت مسلسل بڑھنے کے بعد گھٹ گئی

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 5178ڈالر پر مستحکم رہا، تاہم چاندی کی فی اونس قیمت 89.90 ڈالر پر پہنچ گئی۔

270 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 9,474 روپے ہوگئی، جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 232 روپے کے اضافے سے 8,122 روپے پر پہنچ گئی۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا