ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی
یہ تاریخ ٹیلر سوئفٹ کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے
دنیا کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی 13 جون کو امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع اوشین ہاؤس میں شادی کرے گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ تاریخ ٹیلر سوئفٹ کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ نمبر 13 کو اپنی خوش قسمتی کی علامت سمجھتی ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی بار اس کا ذکر کر چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور قانونی دستاویزات کی تکمیل بھی آئندہ ماہ تک متوقع ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تاریخ کے اعلان کے بعد واچ ہِل کے علاقے میں ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی شاندار اور پُرتعیش انداز میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جس میں جوڑے کے قریبی دوستوں کے علاوہ شوبز اور اسپورٹس انڈسٹری کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
تاہم، یہ شادی منگنی کے تقریباً ایک سال بعد ہورہی ہے، جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر رومانوی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔