بھارت اور یورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستانی برآمدات کو خطرہ

بھارت اور یورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستانی برآمدات کو خطرہ

یورپی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو شدید مسابقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

یورپی یونین اور بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ پاکستان کی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل شعبے کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین اور بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ پاکستان کی برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل شعبے کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

ادارے کے مطابق یورپی منڈی میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو شدید مسابقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو مستقل ٹیرف رعایت ملنے کی صورت میں پاکستان کے لیے حاصل جی ایس پی پلس حیثیت کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: برآمدات میں سالانہ اور ماہانہ کمی، درآمدات میں اضافہ

پائڈ کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات کا بڑا حصہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، جبکہ فیصل آباد، کراچی اور سیالکوٹ کی صنعتوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت کی یورپ کو برآمدات میں تقریباً بیس فیصد اضافہ متوقع ہے، جس سے مسابقت مزید سخت ہو جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ مہنگی توانائی اور بلند شرح سود کو بھی پاکستان کی برآمدی مسابقت کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین نے حکومت کو فوری پالیسی اقدامات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈی تک مستقل اور مضبوط رسائی کے لیے نئی تجارتی حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ برآمدات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Related posts

دبئی ہولی قرآن ایوارڈ نے ایک نیا عالمی معیار برائے ایکسی لینس قائم کیا – UAE

RTA نے دبئی کے آٹھ کنجسٹڈ ہبس پر ریپڈ انفراسٹرکچر فکسز تعینات کیے ہیں – UAE

متحدہ عرب امارات کے صدر اور اماراتی حکمرانوں نے رمضان افطار کے موقع پر قومی اتحاد کی توثیق کی۔