کرکٹ کے دلچسپ ریکارڈز اور تاریخی حقیقتیں

کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈز اور حیران کن واقعات ہمیشہ شائقین کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں، اس رپورٹ میں کچھ ایسے ہی ریکارڈز کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے۔

آسٹریلیا کی دوسری بار گروپ مرحلے سے چھٹی

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی ہے، بلکہ اس سے قبل 2009  کے ورلڈ کپ میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہونے سے محروم رہی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ریکارڈز دلچسپ موڑ پر، برینڈن ٹیلر منفرد اعزاز کے حامل

اس کے علاوہ آسٹریلیا کی ٹیم تین مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی، جن میں 1979، 1983 اور 1992 کے ایڈیشن شامل ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر آسٹریلیا اس ٹورنامنٹ میں سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار ہوتی ہے اور چھ مرتبہ چیمپئن بن چکی ہے۔

سب سے زیادہ لیفٹ ہینڈڈ کھلاڑیوں کا ریکارڈ

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نو بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کا ریکارڈ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے پاس ہے، بھارتی ٹیم آٹھ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے ساتھ اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگز میں آٹھ بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا ریکارڈ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے پاس ہے۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کا ریکارڈ

انٹرنیشنل میچز کی تعداد کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر جمی اینڈرسن پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے تمام فارمیٹس میں 400 سے زائد میچز کھیلے، جبکہ بعد میں جوز بٹلر نے یہ حد عبور کی۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 664 میچز کھیلے۔

بغیر ڈک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

مختلف فارمیٹس میں بغیر ڈک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کرکٹ میں سین ولیمز نمایاں ہیں، جبکہ ون ڈے ریکارڈ کیپلر ویسلز کے پاس ہے۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں مارلن سیموئیلز اور خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میں ایشا اوزا نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

ٹائی ٹینک حادثے میں مرنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر

ایک دلچسپ تاریخی حقیقت یہ بھی ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے ایک کھلاڑی جون تھیئر کی وفات مشہور بحری حادثے میں ہوئی۔ جو اپریل 1912 میں اس وقت جاں بحق ہوئے جب ٹائی ٹینک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا۔

ان کا تعلق ایک معروف اسپورٹس خاندان سے تھا اور وہ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے تھے۔

یہ تمام واقعات اور ریکارڈ اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کرکٹ نہ صرف کھیل ہے بلکہ تاریخ، اعداد و شمار اور حیرت انگیز داستانوں کا بھی مجموعہ ہے، جو شائقین کو ہر دور میں متاثر کرتا رہا ہے۔

Related posts

ویمن کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلوی بیٹرز نے اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کر دیا

روس، ماسکو کے ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

سپر ایٹ مرحلے کا پوائنٹس ٹیبل، بھارت کی بڑی تنزلی، ویسٹ انڈیز سرفہرست