سپریم کورٹ فیصلے کی آڑ میں کھیلنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

سپریم کورٹ فیصلے کی آڑ میں کھیلنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے امریکا کو لوٹنے والے ممالک کسی خوش فہمی میں نہ رہیں

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ فیصلے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کیے جا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں کھیلنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ممالک اس فیصلے کو بنیاد بنا کر تجارتی چالیں چلیں گے، ان پر پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طور پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے امریکا کو لوٹنے والے ممالک کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیرف لگانے کے لیے کانگریس سے دوبارہ منظوری لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں پہلے ہی محصولات عائد کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ناقص فیصلے نے دراصل ان کے دیگر ٹیرف اختیارات کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ معاہدوں سے انحراف کرنے والے ممالک پر ٹیکسوں کی شرح مزید بڑھا دی جائے گی۔

Related posts

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، ایک ہفتے میں 1.31 ارب ڈالر کم ہوگئے

محسن نقوی کا بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پی آئی اے کے لیے 16 طیاروں کی خریداری پر مذاکرات

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں کر دیں