کم جونگ اُن دوبارہ شمالی کوریا کی قیادت کے لیے منتخب

کم جونگ اُن دوبارہ شمالی کوریا کی قیادت کے لیے منتخب

کانگریس کے دوران فوجی قیادت نے بھی رہنما سے غیر متزلزل وفاداری کا اعادہ کیا

شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا کے نیشنل کانگریس اجلاس میں موجودہ رہنما کم جونگ اُن کو متفقہ طور پر دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا، جس کے بعد وہ ایک بار پھر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

پانچ برس بعد ہونے والے اس اہم اجلاس میں ہزاروں پارٹی عہدیداروں، اعلیٰ سرکاری نمائندوں اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ شرکا نے کم جونگ اُن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مدت کے لیے پارٹی پالیسیوں اور قومی سمت کی توثیق کی۔

کانگریس کے دوران فوجی قیادت نے بھی رہنما سے غیر متزلزل وفاداری کا اعادہ کیا اور سیاسی، دفاعی اور معاشی حکمت عملی کو انہی کی قیادت میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب چین کے صدر ژی جن پنگ نے کم جونگ اُن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related posts

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، ایک ہفتے میں 1.31 ارب ڈالر کم ہوگئے

محسن نقوی کا بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پی آئی اے کے لیے 16 طیاروں کی خریداری پر مذاکرات

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں کر دیں