حماس کی قیادت کا فیصلہ قریب، نئے سربراہ کے انتخاب میں مشعل اور الحیہ آمنے سامنے

حماس کی قیادت کا فیصلہ قریب، نئے سربراہ کے انتخاب میں مشعل اور الحیہ آمنے سامنے

موجودہ حالات کے پیش نظر نئے سربراہ کا انتخاب ایک سال کی عبوری مدت کے لیے کیا جائے گا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نئے سربراہ کے انتخاب کے عمل کو حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جہاں دو سینئر رہنما خالد مشعل اور خلیل الحیہ اہم امیدواروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

تنظیم کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق حالیہ دنوں میں 80 سے زائد اراکین پر مشتمل نئی شوریٰ کونسل اور 18 رکنی سیاسی بیورو تشکیل دے دیا گیا ہے، جو قیادت کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

شوریٰ کونسل کے ارکان ہر چار سال بعد غزہ، مغربی کنارے اور بیرون ملک موجود قیادت کے نمائندوں کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں، جبکہ قید کارکنان کو بھی ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نئے سربراہ کا انتخاب ایک سال کی عبوری مدت کے لیے کیا جائے گا۔ یہ عمل خاص طور پر حساس سمجھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ برس اسرائیلی کارروائیوں میں کئی اہم رہنما ہلاک ہوئے تھے، جن میں سابق سربراہ اسمعیل ہنیہ بھی شامل تھے۔

ادھر غزہ میں گزشتہ برس کی شدید لڑائی اور امریکی ثالثی کے باوجود حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فلسطینی آبادی متاثر ہوئی ہے۔

Related posts

حکومتی تشکیل داخلی معاملہ ہے، امریکی ایلچی سے ملاقات کے بعد بغداد کا موقف واضح

قومی ہاکی ٹیم کی نئی کوچنگ و مینجمنٹ کا اعلان متوقع

کم جونگ اُن دوبارہ شمالی کوریا کی قیادت کے لیے منتخب