سجل علی سے دوستی ختم ہونے کی افواہیں؛ زارا نور عباس نے خاموشی توڑ دی

سجل علی سے دوستی ختم ہونے کی افواہیں؛ زارا نور عباس نے خاموشی توڑ دی

ہر ہاتھ ملانے والا سچا دوست نہیں ہوتا، زارا نور عباس کا بیان وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی دوست اداکارہ سجل علی سے تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

 حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اداکارہ زارا نور عباس نے سجل علی کے ساتھ دوستی ختم ہونے کی خبروں پر مبہم انداز میں بات کی۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ سجل کیسی ہیں اور آپ کی ان سے آخری بار بات کب ہوئی؟ اس کے جواب میں زارا نور عباس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ سجل خیریت سے ہیں اور حال ہی میں ان سے بات ہوئی ہے۔

زارا نور عباس نے کہا کہ لوگوں کا یہ تاثر درست نہیں کہ اگر دو افراد ایک دوسرے کو فالو کرنا چھوڑ دیں تو ان کے درمیان بات چیت بھی ختم ہوجاتی ہے، ان کے بارے میں اکثر منفی باتیں پھیلائی جاتی ہیں اور لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں تعلقات کے معاملے میں احتیاط ضروری ہوتی ہے، ہر ہاتھ ملانے والا سچا دوست نہیں ہوتا اور اپنے تعلقات کے انتخاب میں سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔

Related posts

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، ایک ہفتے میں 1.31 ارب ڈالر کم ہوگئے

محسن نقوی کا بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پی آئی اے کے لیے 16 طیاروں کی خریداری پر مذاکرات

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں کر دیں