پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی معاملات میں بڑی تبدیلیاں، اولمپئنز الگ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتظامی معاملات میں بڑی تبدیلیاں، اولمپئنز الگ

بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اکمل عزیز کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کے انتظامی امور سے ہاکی اولمپئنز کو الگ کر دیا گیا ہے جبکہ اہم عہدوں پر ٹیکنوکریٹس کی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محی الدین وانی ایڈہاک صدر کی حیثیت سے معاملات دیکھ رہے ہیں، بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اکمل عزیز کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شہیلا رضا نے بھی ہاکی فیڈریشن کی انتظامی نااہلی کا بھانڈا پھوڑ دیا

خزانچی کے عہدے پر کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق خان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرخ عتیق خان کو مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے روانہ ہونے والی قومی ٹیم کے دستے کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

Related posts

ترک وزیر خارجہ کا پاکستان سے دوستی پر بھارت کو کرارا جواب

آئندہ بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم کیے جانے کا امکان

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے فوجی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور