سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، اسٹاک مارکیٹ نے 6 نفسیاتی حدیں کھودیں

سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، اسٹاک مارکیٹ نے 6 نفسیاتی حدیں کھودیں

کاروباری ہفتہ مندی کی نذر ہوگیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران مندی کا واضح رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 6 ہزار 434 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 603 پوائنٹس سے گھٹ کر 1 لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا، تاہم اس دوران مارکیٹ 6 نفسیاتی حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکی۔

ہفتے کے پانچ کاروباری دنوں میں سے تین دن مندی جبکہ دو دن تیزی کا رجحان رہا۔ دورانِ ہفتہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 969 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 592 پوائنٹس رہی۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کے بعد ریکور کر گئی

پانچ روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 756 ارب روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 19 ہزار 602 ارب روپے رہ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے بھر میں 3 ارب 26 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 187 ارب روپے میں طے پائے۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو تنزلی کی طرف دھکیلا۔

Related posts

رمضان سے پہلے ساڑھی، اب دوپٹا؟ جویریہ سعود سے لائیو پروگرام میں سخت سوال

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی؟ صارفین کی تنقید پر سامعہ حجاب کا کرارا جواب