اپنے ملک کیخلاف دوسرے ملک کیلئے وفادار ہونا نیا تجربہ ہو گا: مائیک ہیسن

اپنے ملک کیخلاف دوسرے ملک کیلئے وفادار ہونا نیا تجربہ ہو گا: مائیک ہیسن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گرین شرٹ پہن کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف حکمت عملی بنانے کا  سوچا نہیں تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: نفسیاتی جنگ نہیں، مہارت کا امتحان، مائیک ہیسن کا نیوزی لینڈ میچ سے قبل دو ٹوک پیغام

ان کا کہنا تھا کہ 7 سال تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں اور دوستوں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔

Related posts

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، ایک ہفتے میں 1.31 ارب ڈالر کم ہوگئے

محسن نقوی کا بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پی آئی اے کے لیے 16 طیاروں کی خریداری پر مذاکرات

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں کر دیں