بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئرلائن کیلئے بنگلادیشی فضائی حدود بند

بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئرلائن کیلئے بنگلادیشی فضائی حدود بند

نااہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے، نااہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مختلف محاذوں پر ناکامیوں کے بعد بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری بھی شدید بحران کی لپیٹ میں آگئی۔

بنگلا دیشی جریدے “ڈیلی سن” اور بھارتی جریدے “دی اکنامک ٹائمز” کے مطابق بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلادیش نے بھارتی نجی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

بنگلا دیشی جریدے کا کہنا ہے کہ کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کیلئے چلنے والی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا، جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق اسپائس جیٹ گزشتہ چند مہینوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی، دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.27 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تعلقات سفارتی اختلافات سے بڑھ کر تنازعات کی شکل اختیار کر گئے ہیں، بنگلادیش اپنی خودمختار ڈپلومیسی کے ذریعے اب بھارت کو چیلنج کررہا ہے، فضائی حدود پر پابندی بھارت کے خلاف بنگلادیش کے خودمختار مؤقف کو ظاہر کرتی ہے۔

Related posts

علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بڑا اعلان کردیا

صدر ٹرمپ نے بھارت امریکا تجارتی معاہدے کا ’تاریخی دعویٰ‘ بے نقاب کر دیا، بھارت پر یکطرفہ معاشی دباؤ واضح

سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، اسٹاک مارکیٹ نے 6 نفسیاتی حدیں کھودیں