حرم شریف میں عبادت؛ عائزہ اور دانش کی مکہ مکرمہ سے خوبصورت تصاویر وائرل

حرم شریف میں عبادت؛ عائزہ اور دانش کی مکہ مکرمہ سے خوبصورت تصاویر وائرل

عائزہ خان اور دانش تیمور نے رمضان کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مسلمان عبادت اور روحانی سکون کے حصول کے لیے خصوصی اہتمام کرتے ہیں جبکہ کئی معروف شخصیات بھی اس بابرکت مہینے کا آغاز حرمِ مقدس میں کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے بھی رمضان المبارک کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا، جہاں انہوں نے حرم شریف میں عبادت اور دعا کے روح پرور لمحات گزارے۔

دونوں فنکاروں نے اپنے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں میں محبت پیدا کرے اور اس مقدس مہینے کو سب کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے۔

مداحوں نے تبصروں میں جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوبصورت اور باوقار جوڑی قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر 8 مرحلے کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

نفسیاتی جنگ نہیں، مہارت کا امتحان، مائیک ہیسن کا نیوزی لینڈ میچ سے قبل دو ٹوک پیغام

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کالعدم قرار